(سُوۡرَةُ الذاريات)
Surah Adh-Dhariyat
Meccan
Surah
51
By Tilawat
63
By Reveal
3
Ruku
60
Ayats
26 , 27
Parah No
. بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا
اُڑا کر بکھیر دینے والی ہواؤں کی قَسم
1. By the scattering (winds) that scatter (the clouds);
٢- فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا
اور (پانی کا) بارِ گراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم
2. by the rain-bearing (clouds) loaded with the burden (of water);
٣- فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا
اور خراماں خراماں چلنے والی کشتیوں کی قَسم
3. by (the ships) which float gently (on the sea);
٤- فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا
اور کام تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قَسم
4. by (the angels) who distribute (blessings) by (His) command;
٥- إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
بیشک (آخرت کا) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے بالکل سچا ہے
5. indeed, what you are promised is true.
٦- وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ
اور بیشک (اعمال کی) جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی
6. And indeed, the judgement (of retributive justice) shall come to pass.
٧- وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
اور (ستاروں اور سیّاروں کی) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم
7. By the sky full of galaxies and pathways (of planets and stars),
٨- إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
بیشک تم مختلف بے جوڑ باتوں میں (پڑے) ہو
8. indeed, you are (lost) in conflicting opinions.
٩- يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن) سے وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا
9. Only he is turned away (from the Qur’an) who has been deluded.
١٠- قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
ظنّ و تخمین سے جھوٹ بولنے والے ہلاک ہو گئے
10. Ruined are those who tell lies out of conjecture,
١١- الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ
جو جہالت و غفلت میں (آخرت کو) بھول جانے والے ہیں
11. those steeped in ignorance and are neglectful (of the Hereafter).
١٢- يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ
پوچھتے ہیں یومِ جزا کب ہو گا؟
12. They ask (mockingly): ‘When is the Day of Retribution?’
١٣- يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ
مراد (فرما دیجئے:) اُس دن (ہوگا جب) وہ آتشِ دوزخ میں تپائے جائیں گے
13. (Say:) ‘It is the Day (when) they will be tormented over the Fire.’
١٤- ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ
مراد (اُن سے کہا جائے گا:) اپنی سزا کا مزہ چکھو، یہی وہ عذاب ہے جسے تم جلدی مانگتے ہو
14. (And they will be told:) ‘Taste your torment. This is what you sought to hasten.’
١٥- إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں (لطف اندوز ہوتے) ہوں گے
15. Indeed, the pious will be (rejoicing) in gardens and springs.
١٦- آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
اُن نعمتوں کو (کیف و سرور) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں (لطف و کرم سے) دیتا ہوگا، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل (کی زندگی میں) صاحبانِ احسان تھے
16. Receiving (delightfully) what their Lord has granted them, for they had been virtuously excellent before that.
١٧- كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
وہ راتوں کو تھوڑی سی دیر سویا کرتے تھے
17. They used to sleep only a little during the night.
١٨- وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
اور رات کے پچھلے پہروں میں (اٹھ اٹھ کر) مغفرت طلب کرتے تھے
18. And they would seek forgiveness in the latter part of the night (i.e. before dawn).
١٩- وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
اور اُن کے اموال میں سائل اور محروم (سب حاجت مندوں) کا حق مقرر تھا
19. And in their wealth, there was a rightful share for the beggar and the deprived.
٢٠- وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
اور زمین میں صاحبانِ ایقان (یعنی کامل یقین والوں) کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں
20. Upon the earth, there are signs for those with sure faith,
٢١- وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
اور خود تمہارے نفوس میں (بھی ہیں)، سو کیا تم دیکھتے نہیں ہو
21. and within yourselves (as well). Do you not then perceive?
٢٢- وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
اور آسمان میں تمہارا رِزق (بھی) ہے اور وہ (سب کچھ بھی) جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
22. And in the heaven is your sustenance and whatever you are promised.
٢٣- فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
پس آسمان اور زمین کے مالک کی قَسم! یہ (ہمارا وعدہ) اسی طرح یقینی ہے جس طرح تمہارا اپنا بولنا (تمہیں اس پر کامل یقین ہوتا ہے کہ منہ سے کیا کہہ رہے ہو)
23. By the Lord of the heaven and the earth, this (promise) is surely true, just as (the fact that) you can speak.
٢٤- هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ
کیا آپ کے پاس ابراہیم (علیہ السلام) کے معزّز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے
24. Did the story of the honoured guests of Ibrahim (Abraham) reach you?
٢٥- إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
جب وہ (فرشتے) اُن کے پاس آئے تو انہوں نے سلام پیش کیا، ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جواباً) سلام کہا، (ساتھ ہی دل میں سوچنے لگے کہ) یہ اجنبی لوگ ہیں
25. When they (i.e. the angels) entered his presence, they greeted him with: ‘Peace!’ He (also) said (to them): ‘Peace (be upon you)!’ (Addressing himself, he said:) ‘They are unfamiliar people.’
٢٦- فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ
پھر جلدی سے اپنے گھر کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے کی سجّی لے آئے
26. Then he went quietly to his family and brought out a fat (roasted) calf.
٢٧- فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
پھر اسے ان کے سامنے پیش کر دیا، فرمانے لگے: کیا تم نہیں کھاؤ گے
27. He placed it before them and said: ‘Will you not eat?’
٢٨- فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ
پھر اُن (کے نہ کھانے) سے دل میں ہلکی سی گھبراہٹ محسوس کی۔ وہ (فرشتے) کہنے لگے: آپ گھبرائیے نہیں، اور اُن کو علم و دانش والے بیٹے (اسحاق علیہ السلام) کی خوشخبری سنا دی
28. (When they did not eat,) he started becoming fearful of them. They (i.e. the angels) said: ‘Do not be afraid.’ And they gave him the glad tidings of a knowledgeable son (Ishaq [Isaac]).
٢٩- فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
پھر اُن کی بیوی (سارہ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: (کیا) بوڑھیا بانجھ عورت (بچہ جنے گی؟)
29. Then his wife (Sara) came up with a loud cry (in joy), patting her forehead in wonder and said: ‘(What!) A barren old woman (giving birth to a child)?
٣٠- قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
مراد (فرشتوں نے) کہا: ایسے ہی ہوگا، تمہارے رب نے فرمایا ہے۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا بہت علم والا ہے
30. They (i.e. the angels) said: ‘Such has your Lord decreed. Indeed, He is the All-Wise, the All-Knowing.’
٣١- قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
مراد (ابراہیم علیہ السلام نے) کہا: اے بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) تمہارا (آنے کا) بنیادی مقصد کیا ہے
31. He (i.e. Abraham) said: ‘What is your intent now, O messengers?’
٣٢- قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
انہوں نے کہا: ہم مجرِم قوم (یعنی قومِ لُوط) کی طرف بھیجے گئے ہیں
32. They said: ‘We have (actually) been sent to a guilty people (the people of Lot),
٣٣- لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
تاکہ ہم اُن پر مٹی کے پتھریلے کنکر برسائیں
33. to rain upon them stones of (baked) clay,
٣٤- مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ
مراد (وہ پتھر جن پر) حد سے گزر جانے والوں کے لئے آپ کے رب کی طرف سے نشان لگا دیا گیا ہے
34. marked by your Lord for the transgressors.’
٣٥- فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
پھر ہم نے ہر اُس شخص کو (قومِ لُوط کی بستی سے) باہر نکال دیا جو اس میں اہلِ ایمان میں سے تھا
35. Then (before the punishment descended upon them), We evacuated (from the town) whoever among them were believers.
٣٦- فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ
سو ہم نے اُس بستی میں مسلمانوں کے ایک گھر کے سوا (اور کوئی گھر) نہیں پایا (اس میں حضرت لوط علیہ السلام اور ان کی دو صاحبزادیاں تھیں)
36. But We did not find there other than one house of the Muslims.
٣٧- وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
اور ہم نے اُس (بستی) میں اُن لوگوں کے لئے (عبرت کی) ایک نشانی باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں
37. We have left a sign there (as a lesson) for those who fear the painful punishment.
٣٨- وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
اور موسٰی (علیہ السلام کے واقعہ) میں (بھی نشانیاں ہیں) جب ہم نے انہیں فرعون کی طرف واضح دلیل دے کر بھیجا
38. And (there is another lesson) in (the story of) Musa (Moses), when We sent him to Pharaoh with a clear authority.
٣٩- فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
تو اُس نے اپنے اراکینِ سلطنت سمیت رُوگردانی کی اور کہنے لگا: (یہ) جادوگر یا دیوانہ ہے
39. He turned away along with his cabinet and said: ‘(Here is) a magician or a crazy man!’
٤٠- فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
پھر ہم نے اُسے اور اُس کے لشکر کو (عذاب کی) گرفت میں لے لیا اور اُن (سب) کو دریا میں غرق کر دیا اور وہ تھا ہی قابلِ ملامت کام کرنے والا
40. So We seized him and his forces, and We drowned them in the sea, for he was blameworthy.
٤١- وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ
اور (قومِ) عاد (کی ہلاکت) میں بھی (نشانی) ہے جبکہ ہم نے اُن پر بے خیر و برکت ہوا بھیجی
41. And (there is another lesson) in (the story of) ‘Ad, when We sent upon them a destructive wind.
٤٢- مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ
وہ جس چیز پر بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کئے بغیر نہیں چھوڑتی تھی
42. It left nothing that it came upon but reduced it to ashes.
٤٣- وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ
اور (قومِ) ثمود (کی ہلاکت) میں بھی (عبرت کی نشانی ہے) جبکہ اُن سے کہا گیا کہ تم ایک معیّنہ وقت تک فائدہ اٹھا لو
43. And (there is another lesson) in (the story of) Thamud, when they were told: ‘Enjoy yourselves for a (short) while.’
٤٤- فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ
تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی، پس انہیں ہولناک کڑک نے آن لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے
44. Still, they revolted against the command of their Lord. So, a horrifying blast overtook them while they were looking on (helplessly).
٤٥- فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ
پھر وہ نہ کھڑے رہنے پر قدرت پا سکے اور نہ وہ (ہم سے) بدلہ لے سکنے والے تھے
45. So they were neither able to rise nor could they help one another.
٤٦- وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
اور اس سے پہلے نُوح (علیہ السلام) کی قوم کو (بھی ہلاک کیا)، بیشک وہ سخت نافرمان لوگ تھے
46. And (We also destroyed) the people of Nuh (Noah) earlier. Indeed, they were a transgressing people.
٤٧- وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
اور ہم نے سماوِى کائنات کو قوت (یعنی زبردست توانائى) کے ذریعے پيدا كيا اور ہم ہى (اِس كائنات كو) مسلسل پھیلاؤ دیتے جا رہے ہیں
47. And We built the whole universe with (great) energy. And indeed, We are continuously expanding it.
٤٨- وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ
اور (سطحِ) زمین کو ہم ہی نے (قابلِ رہائش) فرش بنایا سو ہم کیا خوب سنوارنے اور سیدھا کرنے والے ہیں
48. As for the earth, We have spread it out. So, how excellent spreaders We are!
٤٩- وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
اور ہم نے ہر چیز سے دو جوڑے پیدا فرمائے تاکہ تم دھیان کرو اور سمجھو
49. We have created pairs of everything; perhaps you may be mindful of advice.
٥٠- فَفِرُّوا إِلَى اللَّـهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
پس تم اللہ کی طرف دوڑ چلو، بیشک میں اُس کی طرف سے تمہیں کھلا ڈر سنانے والا ہوں
50. (Say:) ‘So flee to Allah. Indeed, I am a clear warner to you from Him.
٥١- وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
اور اللہ کے سوا کوئی دوسرا معبود نہ بناؤ، بیشک میں اس کی جانب سے تمہیں کھلا ڈر سنانے والا ہوں
51. Do not set up another god with Allah. Indeed, I am a clear warner to you from Him.’
٥٢- كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
اسی طرح اُن سے پہلے لوگوں کے پاس بھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے یہی کہا کہ (یہ) جادوگر ہے یا دیوانہ ہے
52. Similarly, no messenger came to those before them, but they said: ‘(This is) a magician or a crazy man!’
٥٣- أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
کیا وہ لوگ ایک دوسرے کواس بات کی وصیت کرتے رہے؟ بلکہ وہ (سب) سرکش و باغی لوگ تھے
53. Did they tell one another to do this? Instead, they were a rebellious people.
٥٤- فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ
سو آپ اُن سے نظرِ التفات ہٹا لیں پس آپ پر (اُن کے ایمان نہ لانے کی) کوئی ملامت نہیں ہے
54. So turn away from them, for you will not be blamed (for their disbelief).
٥٥- وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ
اور آپ نصیحت کرتے رہیں کہ بیشک نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے
55. But (continue to) remind, for surely the Reminder benefits the believers.
٥٦- وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
اور میں نے جنّات اور انسانوں کو صرف اسی لئے پیدا کیا کہ وہ میری بندگی اختیار کریں
56. I did not create the jinn and humans but to worship Me.
٥٧- مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
نہ میں اُن سے رِزق (یعنی کمائی) طلب کرتا ہوں اور نہ اس کا طلب گار ہوں کہ وہ مجھے (کھانا) کھلائیں
57. I desire no provision from them, nor do I want that they should feed Me.
٥٨- إِنَّ اللَّـهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ
بیشک اللہ ہی ہر ایک کا روزی رساں ہے، بڑی قوت والا ہے، زبردست مضبوط ہے (اسے کسی کی مدد و تعاون کی حاجت نہیں)
58. Indeed, Allah is the One Who is the Supreme Sustainer, the Lord of Might, the All-Strong.
٥٩- فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
پس ان ظالموں کے لئے (بھی) حصۂ عذاب مقرّر ہے ان کے (پہلے گزرے ہوئے) ساتھیوں کے حصۂ عذاب کی طرح، سو وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں
59. Indeed, those who commit wrong will have a share (of the torment) like the share of their (earlier) counterparts. So they need not ask Me to hasten on (their fate).
٦٠- فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
سو کافروں کے لئے اُن کے اُس دِن میں بڑی تباہی ہے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا رہا ہے
60. So, woe to the disbelievers for the Day they are promised.

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
