(سُوۡرَةُ ٱلْأَعْلَىٰ) Surah Al-A‘la Meccan Surah 87 By Tilawat 8 By Reveal 1 Ruku 19 Ayats 30 Parah No بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful ١- سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو سب سے بلند ہے 1. Glorify the Name of your Lord, the Most Exalted, ٢- الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ جس نے (کائنات کی ہر چیز کو) پیدا کیا پھر اُسے (جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ) درست توازُن دیا 2. Who created and fashioned (all in perfect proportion), ٣- وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ اور جس نے (ہر ہر چیز کے لیے) متعين پروگرام مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) طريقہ بتایا 3. Who designed (everything) with precisely programmed measure and guided (accordingly), ٤- وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا 4. and brought out the green pasture (from the earth), ٥- فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ پھر اسے سیاہی مائل خشک کردیا 5. then turned it into blackish withered husks. ٦- سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ مراد (اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے 6. We shall make you recite (the Qur’an) so that you do not forget (any of it), ٧- إِلَّا مَا شَاءَ اللَّـهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ مگر جو اللہ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے 7. except what Allah wills. Indeed, He knows what is open and what is hidden. ٨- وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے 8. We will facilitate you to (the way of) ease. ٩- فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے 9. So keep reminding (with this Qur’an), even if the reminder is beneficial (only to some). ١٠- سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اللہ سے ڈرتا ہوگا 10. The fearful will (accept it and) become mindful, ١١- وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا 11. while the most unfortunate will avoid it. ١٢- الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا 12. He (is the one) who will enter the Greatest Fire, ١٣- ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا 13. where he will neither die nor live. ١٤- قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا 14. He is successful indeed, who purifies himself, ١٥- وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا 15. and (who) remembers the Name of his Lord and prays (regularly). ١٦- بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بلکہ تم (اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو 16. But you (deniers) prefer the life of this world, ١٧- وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے 17. while the Hereafter is far better and more lasting. ١٨- إِنَّ هَـٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے 18. This is indeed (mentioned) in the earlier scriptures, ١٩- صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ مراد (جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں 19. the scriptures of Ibrahim (Abraham) and Musa (Moses). Previous SurahNext Surah Start Your Quranic Journey Today Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you. Start Your Journey Today