(سُوۡرَةُ ٱلْبُرُوج)
Surah Al-Buruj
Meccan
Surah
85
By Tilawat
27
By Reveal
1
Ruku
22
Ayats
30
Parah No
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ
برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسم
1. By the sky full of constellations,
٢- وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ
اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہے
2. by the Promised Day,
٣- وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم
3. and by the witness and the witnessed:
٤- قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ
خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئے
4. Perished are the people of the trenches!
٥- النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ
مراد (یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھی
5. The fire (pit), full of fuel,
٦- إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے
6. when they sat around it,
٧- وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)
7. as they were witnessing what they were doing to the believers.
٨- وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّـهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے
8. They were vindictive towards them only because they had believed in Allah, the All-Mighty, the All-Praised,
٩- الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے
9. to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth, and Allah is Witness over everything.
١٠- إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے (بالخصوص) آگ میں جلنے کا عذاب ہے
10. Indeed, those who persecute the believing men and the believing women and then do not repent will have the punishment of Hell, and for them, there is a (severe) torment of burning.
١١- إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے
11. Indeed, those who believe and perform righteous deeds—for them will be Gardens with rivers flowing beneath them. That is the supreme success.
١٢- إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
بیشک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے
12. Indeed, your Lord’s striking is very severe.
١٣- إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا
13. It is He Who originates and brings back again,
١٤-وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ
اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے
14. and He is the Most-Forgiving, the All-Affectionate,
١٥- ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے
15. the Lord of the Throne, the All-Glorious,
١٦- فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے
16. Doer of whatever He intends.
١٧- هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ
کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے
17. Has the story of the (destroyed) forces reached you,
١٨- فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کے
18. (the troops) of Pharaoh and Thamud?
١٩- بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ
بلکہ ایسے کافر (ہمیشہ حق کو) جھٹلانے میں (ہی کوشاں رہتے) ہیں
19. Yet the disbelievers are (persistently) in denial.
٢٠- وَاللَّـهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ
اور اللہ اُن کے گرد و پیش سے (انہیں) گھیرے ہوئے ہے
20. But Allah besieges (them) from all sides.
٢١- بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ
بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے
21. Rather, it is a Glorious Qur’an,
٢٢- فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ
مراد (جو) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے
22. in a Guarded Tablet.

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
