(سُوۡرَةُ الواقعة)
Surah Al-Waqiah
Meccan
Surah
56
By Tilawat
46
By Reveal
3
Ruku
96
Ayats
27
Parah No
. بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
جب واقع ہونے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی
1. When the Inevitable Event takes place,
٢- لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
اُس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے
2. none shall deny its occurrence.
٣- خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
مراد (وہ قیامت کسی کو) نیچا کر دینے والی (کسی کو) اونچا کر دینے والی (ہے)
3. (It will be) debasing (for the disbelievers), elevating (for the believers).
٤- إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
جب زمین کپکپا کر شدید لرزنے لگے گی
4. When the earth is shaken violently,
٥- وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے
5. and the mountains are crushed to pieces,
٦- فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا
پھر وہ غبار بن کر منتشر ہو جائیں گے
6. and they become scattered (particles of) dust,
٧- وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
اور تم لوگ تین قِسموں میں بٹ جاؤ گے
7. you will be (divided) into three groups:
٨- فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
سو (ایک) دائیں جانب والے، دائیں جانب والوں کا کیا کہنا
8. The People of the Right Hand, how (happy) are the People of the Right Hand!
٩- وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور (دوسرے) بائیں جانب والے، کیا (ہی برے حال میں ہوں گے) بائیں جانب والے
9. And the People of the Left Hand, how (miserable) are the People of the Left Hand!
١٠- وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
اور (تیسرے) سبقت لے جانے والے (یہ) پیش قدمی کرنے والے ہیں
10. And the Foremost (in faith) will be the Foremost (in Paradise).
١١- أُولَـٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
یہی لوگ (اللہ کے) مقرّب ہوں گے
11. Those are the ones brought near (to Allah),
١٢- فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
نعمتوں کے باغات میں (رہیں گے)
12. (who will reside) in the Gardens of Bliss.
١٣- ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
مراد (اِن مقرّبین میں) بڑا گروہ اگلے لوگوں میں سے ہوگا
13. Many (of them are) from the earlier generations,
١٤- وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
اور پچھلے لوگوں میں سے (ان میں) تھوڑے ہوں گے
14. and a few from the later generations.
١٥- عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
مراد (یہ مقرّبین) زر نگار تختوں پر ہوں گے
15. (They will be) upon couches brocaded with golden embroidery,
١٦- مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
اُن پر تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
16. reclining on them facing one another.
١٧- يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ
ہمیشہ ایک ہی حال میں رہنے والے نوجوان خدمت گار ان کے اردگرد گھومتے ہوں گے
17. Youths never altering in age will keep going around them,
١٨- بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
کوزے، آفتابے اور چشموں سے بہتی ہوئی (شفاف) شرابِ (قربت) کے جام لے کر (حاضرِ خدمت رہیں گے)
18. with goblets, pitchers and cups (full of pure wine) from flowing springs,
١٩- لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
انہیں نہ تو اُس (کے پینے) سے دردِ سر کی شکایت ہوگی اور نہ ہی عقل میں فتور (اور بدمستی) آئے گی
19. which will neither cause them headaches nor will they get intoxicated.
٢٠- وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور (جنّتی خدمت گزار) پھل (اور میوے) لے کر (بھی پھر رہے ہوں گے) جنہیں وہ (مقرّبین) پسند کریں گے
20. (They will be served) any fruit they choose,
٢١- وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
اور پرندوں کا گوشت بھی (دستیاب ہوگا) جِس کی وہ (اہلِ قربت) خواہش کریں گے
21. and the meat of any bird they desire.
٢٢- وَحُورٌ عِينٌ
اور خوبصورت کشادہ آنکھوں والی حوریں بھی (اُن کی رفاقت میں ہوں گی)
22. And (they will have) maidens with beautiful wide eyes,
٢٣- كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
جیسے محفوظ چھپائے ہوئے موتی ہوں
23. like pearls hidden in covers,
٢٤- جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
مراد (یہ) اُن (نیک) اعمال کی جزا ہوگی جو وہ کرتے رہے تھے
24. as a reward for what they used to do.
٢٥- لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
وہ اِس میں نہ کوئی بیہودگی سنیں گے اور نہ کوئی گناہ کی بات
25. There, they will not hear any idle or sinful talk,
٢٦- إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
مگر ایک ہی بات (کہ یہ سلام والے ہر طرف سے) سلام ہی سلام سنیں گے
26. except the (virtuous) word: ‘Peace!’ ‘Peace!’
٢٧- وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
اور دائیں جانب والے، کیا کہنا دائیں جانب والوں کا
27. And the People of the Right Hand, how (blessed) are the People of the Right Hand!
٢٨- فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ
وہ بے خار بیریوں میں
28. (They will be) among thornless lote trees,
٢٩- وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
اور تہ بہ تہ کیلوں میں
29. and banana trees clustered with fruits,
٣٠- وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
اور لمبے لمبے (پھیلے ہوئے) سایوں میں
30. and widely extended shades,
٣١- وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ
اور بہتے چھلکتے پانیوں میں
31. and ever-flowing waters,
٣٢- وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
اور بکثرت پھلوں اور میووں میں (لطف اندوز ہوں گے)
32. and abundant fruits,
٣٣- لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
جو نہ (کبھی) ختم ہوں گے اور نہ اُن (کے کھانے) کی ممانعت ہوگی
33. never out of season nor forbidden.
٣٤- وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
اور (وہ) اونچے (پرشکوہ) فرشوں پر (قیام پذیر) ہوں گے
34. And (they will be lodged) on raised floors (with noble spouses).
٣٥- إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً
بیشک ہم نے اِن (حوروں) کو (حسن و لطافت کی آئینہ دار) خاص خِلقت پر پیدا فرمایا ہے
35. Indeed, We have created these (maidens) as a (unique) creation,
٣٦- فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
پھر ہم نے اِن کو کنواریاں بنایا ہے
36. and We made them virgins,
٣٧- عُرُبًا أَتْرَابًا
جو خوب محبت کرنے والی ہم عمر (ازواج) ہیں
37. loving, of matching age,
٣٨- لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ
مراد (ان میں) بڑی جماعت اگلے لوگوں میں سے ہوگی
38. for the People of the Right Hand.
٣٩- ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
مراد (ان میں) بڑی جماعت اگلے لوگوں میں سے ہوگی
39. (There will be) a large group of them from the earlier generations,
٤٠- وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
اور (ان میں) پچھلے لوگوں میں سے (بھی) بڑی ہی جماعت ہوگی
40. and a large group from the later generations.
٤١- وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
اور بائیں جانب والے، کیا (ہی برے لوگ) ہیں بائیں جانب والے
41. And the People of the Left Hand, how (miserable) are the People of the Left Hand!
٤٢- فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
جو دوزخ کی سخت گرم ہوا اور کھولتے ہوئے پانی میں
42. (They will be) in the hot, scorching wind and the boiling water (of Hell),
٤٣- وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ
اور سیاہ دھویں کے سایے میں ہوں گے
43. and the shadow of dense black smoke.
٤٤- لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
جو نہ (کبھی) ٹھنڈا ہوگا اور نہ فرحت بخش ہوگا
44. (It is) neither cool nor refreshing.
٤٥- إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
بیشک وہ (اہلِ دوزخ) اس سے پہلے (دنیا میں) خوش حال رہ چکے تھے
45. Indeed, before that, they used to live in luxury,
٤٦- وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ
اور وہ گناہِ عظیم (یعنی کفر و شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے
46. and they would persist in great sin.
٤٧- وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
اور کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم خاک (کا ڈھیر) اور (بوسیدہ) ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (پھر زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے
47. They used to say (mockingly): ‘When we are dead and become dust and bones, shall we be raised (alive again)?
٤٨- أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (زندہ کئے جائیں گے)
48. And our forefathers of old (will also be given life)?’
٤٩- قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
آپ فرما دیں: بیشک اگلے اور پچھلے
49. Say: ‘Indeed, the former and later generations,
٥٠- لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
مراد (سب کے سب) ایک معیّن دِن کے مقررّہ وقت پر جمع کئے جائیں گے
50. will (all) surely be gathered for the appointment of a known Day.
٥١- ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
پھر بیشک تم لوگ اے گمراہو! جھٹلانے والو
51. Then, indeed, you, O straying deniers,
٥٢- لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
تم ضرور کانٹے دار (تھوہڑ کے) درخت سے کھانے والے ہو
52. shall eat from the (bitter thorny) tree of Zaqqum.
٥٣- فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
سو اُس سے اپنے پیٹ بھرنے والے ہو
53. And you will fill (your) bellies with it,
٥٤- فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
پھر اُس پر سخت کھولتا پانی پینے والے ہو
54. and drink boiling water over it,
٥٥- فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
پس تم سخت پیاسے اونٹ کے پینے کی طرح پینے والے ہو
55. drinking (it) like thirsty camels.’
٥٦- هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
یہ قیامت کے دِن اُن کی ضیافت ہوگی
56. This shall be the welcome feast they receive on the Day of Resurrection.
٥٧- نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
ہم ہی نے تمہیں پیدا کیا تھا پھر تم (دوبارہ پیدا کئے جانے کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے
57. It is We Who created you. Then why do you not acknowledge it?
٥٨- أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
بھلا یہ بتاؤ جو نطفہ (تولیدی قطرہ) تم (رِحم میں) ٹپکاتے ہو
58. Have you considered (the sperm) you ejaculate (into the womb)?
٥٩- أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
تو کیا اس (سے انسان) کو تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا فرمانے والے ہیں
59. Are you creating (a child from) it, or are We the Creators?
٦٠- نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقرّر فرمایا ہے اور ہم (اِس کے بعد پھر زندہ کرنے سے بھی) عاجز نہیں ہیں
60. We have decreed death among you, and We cannot be stopped,
٦١- عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
اس بات سے (بھی عاجز نہیں ہیں) کہ تمہارے جیسے اوروں کو بدل (کر بنا) دیں اور تمہیں ایسی صورت میں پیدا کر دیں جسے تم جانتے بھی نہ ہو
61. from replacing you with your likes and recreating you in (a way) that you do not know.
٦٢- وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
اور بیشک تم نے پہلی پیدائش (کی حقیقت) معلوم کر لی پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے
62. You indeed know the first genesis. Then why are you not mindful (of guidance)?
٦٣- أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
بھلا یہ بتاؤ جو (بیج) تم کاشت کرتے ہو
63. Have you considered what you sow?
٦٤- أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ
تو کیا اُس (سے کھیتی) کو تم اُگاتے ہو یا ہم اُگانے والے ہیں
64. Are you causing it to grow, or are We the Growers?
٦٥- لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں پھر تم تعجب اور ندامت ہی کرتے رہ جاؤ
65. Had We willed, We would have reduced this (harvest) to trash, and you would have been left astoundingly regretful,
٦٦- إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
مراد (اور کہنے لگو): ہم پر تاوان پڑ گیا
66. (saying to yourself:) ‘Indeed, We have suffered a (great) loss.
٦٧- بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
بلکہ ہم بے نصیب ہوگئے
67. Rather, we are deprived (of our livelihood).’
٦٨- أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ
بھلا یہ بتاؤ جو پانی تم پیتے ہو
68. Have you considered the water you drink?
٦٩- أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ
کیا اسے تم نے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں
69. Do you bring it down from the clouds, or are We the Ones Who bring (it) down?
٧٠- لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری بنا دیں، پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے
70. Had We willed, We would have made it bitter. Why do you not give thanks?
٧١- أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ
بھلا یہ بتاؤ جو آگ تم سُلگاتے ہو
71. Have you considered the fire that you kindle?
٧٢- أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ
کیا اِس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم (اسے) پیدا فرمانے والے ہیں
72. Are you who brought its tree into being, or are We the Creator?
٧٣- نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ
ہم ہی نے اِس (درخت کی آگ) کو (آتشِ جہنّم کی) یاد دلانے والی (نصیحت و عبرت) اور جنگلوں کے مسافروں کے لئے باعثِ منفعت بنایا ہے
73. We have made it (i.e. the fire) a reminder (of the Hell) and (the trees) a (source of) provision for the desert dwellers.
٧٤- فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
سو اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کیا کریں
74. So glorify the Name of your Lord, the All-Magnificent.
٧٥- فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
پس میں اُن جگہوں کی قَسم کھاتا ہوں جہاں جہاں قرآن کے مختلف حصے (رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) اترتے ہیں
75. So I swear by the positions of the stars.
٧٦- وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
اور اگر تم سمجھو تو بیشک یہ بہت بڑی قَسم ہے
76. Indeed, it is a magnificent oath if you could know.
٧٧- إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
بیشک یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے (جو بڑی عظمت والے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتر رہا ہے)
77. It is indeed a Noble Qur’an.
٧٨- فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ
مراد (اس سے پہلے یہ) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے
78. (Before this, it was written) in a Hidden, Guarded Book (al-Lawh al-Mahfuz).
٧٩- لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
اس کو پاک (طہارت والے) لوگوں کے سوا کوئی نہیں چُھوئے گا
79. None shall touch it except the purified ones.
٨٠- تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہے
80. (It is) a piecemeal revelation from the Lord of all worlds.
٨١- أَفَبِهَـٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
ط
81. Do you then take this discourse lightly?
٨٢- وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
اور تم نے اپنا رِزق (اور نصیب) اسی بات کو بنا رکھا ہے کہ تم (اسے) جھٹلاتے رہو
82. Do you make your means of subsistence through your (act of) rejecting (it)?
٨٣- فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
پھر کیوں نہیں (روح کو واپس لوٹا لیتے) جب وہ (پرواز کرنے کے لئے) حلق تک آپہنچتی ہے
83. Why, then, when it (i.e. the soul of a dying person) reaches the throat (to pass out of his body),
٨٤- وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاتے ہو
84. you are looking on (miserably) at that moment?
٨٥- وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ
اور ہم اس (مرنے والے) سے تمہاری نسبت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم (ہمیں) دیکھتے نہیں ہو
85. And We are nearer to him (i.e. the dying person) than you are, but you cannot see (Us).
٨٦- فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
پھر کیوں نہیں (ایسا کر سکتے) اگر تم کسی کی مِلک و اختیار میں نہیں ہو
86. If you are not subject to (Our) command,
٨٧- تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
کہ اس (رُوح) کو واپس پھیر لو اگر تم سچّے ہو
87. why do you not bring that (soul) back if you are truthful?
٨٨- فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
پھر اگر وہ (وفات پانے والا) مقرّبین میں سے تھا
88. If that (dying person) is one among those brought near (to Us),
٨٩- فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
تو (اس کے لئے) سرور و فرحت اور روحانی رزق و استراحت اور نعمتوں بھری جنت ہے
89. then (such a person will have) comfort, fragrance and a Garden of Bliss.
٩٠- وَأَمَّا إِن كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے تھا
90. And if he is one among the people of the Right Hand,
٩١- فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
تو (اس سے کہا جائے گا:) تمہارے لئے دائیں جانب والوں کی طرف سے سلام ہے (یا اے نبی! آپ پر اصحابِ یمین کی جانب سے سلام ہے)
91. then (he will be told:) ‘Peace be on you from the people of the Right Hand!’
٩٢- وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ
اور اگر وہ (مرنے والا) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے تھا
92. But if he is one among the deniers, the misguided ones,
٩٣- فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ
تو (اس کی) سخت کھولتے ہوئے پانی سے ضیافت ہوگی
93. then (he will have) a hospitality of boiling water,
٩٤- وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
اور (اس کا انجام) دوزخ میں داخل کر دیا جانا ہے
94. and burning in the Hellfire.
٩٥- إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
بیشک یہی قطعی طور پر حق الیقین ہے
95. Indeed, this is the truth of absolute Certainty.
٩٦- فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
سو آپ اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کیا کریں
96. So glorify the Name of your Lord, the All-Magnificent.

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
