(سُوۡرَةُ النجم)

Surah An-Najm

Meccan

Surah

53

By Tilawat

23

By Reveal

3

Ruku

62

Ayats

27

Parah No

. بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful

١- وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

قَسم ہے روشن ستارے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب وہ (چشمِ زدن میں شبِ معراج اوپر جا کر) نیچے اترے

1. By the star when it sets,

٢- مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ

تمہیں (اپنی) صحبت سے نوازنے والے (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنہوں نے تمہیں اپنا صحابی بنایا) نہ (کبھی) راہ بھولے اور نہ (کبھی) راہ سے بھٹکے

2. Your guide (i.e. Prophet Muhammad (blessings and peace be upon him) has never erred nor gone astray.

٣- وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ

اور وہ (اپنی) خواہش سے کلام نہیں کرتے

3. He does not speak out of (his own) desire.

٤- إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

اُن کا ارشاد سَراسَر وحی ہوتا ہے جو انہیں کی جاتی ہے

4. It (i.e. his speech) is only a revelation sent down (to him).

٥- عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

ان کو بڑی قوّتوں و الے رب نے (براہِ راست) علمِ (کامل) سے نوازا

5. The Lord of Mighty Power taught him,

٦- ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ

جو حسنِ مُطلَق ہے، پھر اُس نے (اپنے) ظہور کا ارادہ فرمایا

6. the Lord of absolute perfection. Then He intended to unveil (Himself).

٧- وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ

اور وہ (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شبِ معراج عالمِ مکاں کے) سب سے اونچے کنارے پر تھے (یعنی عالَمِ خلق کی انتہاء پر تھے)

7. And he (Muhammad (blessings and peace be upon him) was upon the highest horizon (above the Heavens).

٨- ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

پھر وہ (ربّ العزّت اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا

8. Then He (Allah) drew nearer (to Prophet Muhammad (blessings and peace be upon him) approaching so close,

٩- فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ

پھر (جلوۂ حق اور حبیبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف) دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا (انتہائے قرب میں) اس سے بھی کم (ہو گیا)

9. until he was only two bows’ length away or nearer.

١٠- فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ

پس (اُس خاص مقامِ قُرب و وصال پر) اُس (اللہ) نے اپنے عبدِ (محبوب) کی طرف وحی فرمائی جو (بھی) وحی فرمائی

10. Then He revealed whatever He revealed to His (beloved) servant.

١١- مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ

مراد (اُن کے) دل نے اُس کے خلاف نہیں جانا جو (اُن کی) آنکھوں نے دیکھا

11. The (Prophet’s) heart did not doubt what he saw.

١٢- أَفَتُمَارُونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ

کیا تم ان سے اِس پر جھگڑتے ہو کہ جو انہوں نے دیکھا

12. Do you then dispute with him about what he saw?

١٣- وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ

اور بیشک انہوں نے تو اُس (جلوۂ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو)

13. And indeed, he saw Him another time,

١٤- عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ

سِدرۃ المنتہٰی کے قریب

14. at the Lote Tree of the Ultimate Boundary (above the seventh heaven),

١٥- عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ

اسی کے پاس جنت الْمَاْوٰى ہے

15. by which is the Garden of the Abode,

١٦- إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ

جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں

16. while it covered the Lote Tree, whatever (of the Glorious Radiance) covered it.

١٧- مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ

اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)

17. The (Prophet’s) eye did not turn aside, nor did it exceed the bounds.

١٨- لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ

بیشک انہوں نے (معراج کی شب) اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں

18. Indeed, he saw the greatest of His Lord’s signs (on this night).

١٩- أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ

کیا تم نے لات اور عزٰی (دیویوں) پر غور کیا ہے

19. Have you considered (the idols) al-Lat and al-‘Uzza,

٢٠- وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ

اور اُس تیسری ایک اور (دیوی) منات کو بھی (غور سے دیکھا ہے؟ تم نے انہیں اللہ کی بیٹیاں بنا رکھا ہے؟)

20. and Manat, the third one (as well)?

٢١- أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ

(اے مشرکو!) کیا تمہارے لئے بیٹے ہیں اور اس (اللہ) کے لئے بیٹیاں ہیں

21. (O idolaters!) Are you to have males (i.e. sons) while He females (i.e. daughters)?

٢٢- تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ

(اگر تمہارا تصور درست ہے) تب تو یہ تقسیم بڑی ناانصافی ہے

22. (If your estimation is correct,) then this is an unfair distribution!

٢٣- إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّـهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَىٰ

مگر (حقیقت یہ ہے کہ) وہ (بت) محض نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں۔ اللہ نے ان کی نسبت کوئی دلیل نہیں اتاری، وہ لوگ محض وہم و گمان کی اور نفسانی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں حالانکہ اُن کے پاس اُن کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے

23. These (idols) are only names you have made up—you and your fathers. Allah has not sent down any authority with them. They (the idolators) follow only conjectures and whatever their lower souls desire, although guidance from their Lord has already come to them.

٢٤- أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ

کیا انسان کے لئے وہ (سب کچھ) میسّر ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے

24. Shall every human being have whatever he yearns for?

٢٥- فَلِلَّـهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ

پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اللہ ہی ہے

25. Yet to Allah belong the Hereafter and this world.

٢٦- وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّـهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ

اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں (کہ کفّار و مشرکین اُن کی عبادت کرتے اور ان سے شفاعت کی امید رکھتے ہیں) جِن کی شفاعت کچھ کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اللہ جسے چاہتا ہے اور پسند فرماتا ہے اُس کے لئے اِذن (جاری) فرما دیتا ہے

26. (Imagine) how many angels are in the heavens whose intercession will be of no benefit (to these idolaters). But (it will become beneficial only) after Allah grants permission to whomever He pleases and approves.

٢٧- إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَىٰ

بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ فرشتوں کو عورتوں کے نام سے موسوم کر دیتے ہیں

27. Indeed, those who do not believe in the Hereafter give female names to the angels.

٢٨- وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۖ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا

اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتا

28. And they do not have any knowledge (to substantiate this). They follow only (their) assumptions. And indeed, assumptions can in no way replace the truth.

٢٩- فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

سو آپ اپنی توجّہ اس سے ہٹا لیں جو ہماری یاد سے رُوگردانی کرتا ہے اور سوائے دنیوی زندگی کے اور کوئی مقصد نہیں رکھتا

29. So avoid those who turn away from Our remembrance and desire nothing but the life of this world.

٣٠- ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىٰ

اُن لوگوں کے علم کی رسائی کی یہی حد ہے، بیشک آپ کا رب اس شخص کو (بھی) خوب جانتا ہے جو اُس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور اس شخص کو (بھی) خوب جانتا ہے جِس نے ہدایت پا لی ہے

30. That is the ultimate reach of their knowledge. Indeed, your Lord knows best those who stray from His way, and He knows best those who are (rightly) guided.

٣١- وَلِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى

اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ جن لوگوں نے برائیاں کیں انہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دے اور جن لوگوں نے نیکیاں کیں انہیں اچھا اجر عطا فرمائے

31. To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth, so He may requite the evildoers for what they have done and reward the virtuous with the most beautiful goodness.

٣٢- الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ

جو لوگ چھوٹے گناہوں (اور لغزشوں) کے سوا بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں، بیشک آپ کا رب بخشش کی بڑی گنجائش رکھنے والا ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہاری زندگی کی ابتداء اور نشو و نما زمین (یعنی مٹی) سے کی تھی اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں جَنیِن (یعنی حمل) کی صورت میں تھے، پس تم اپنے آپ کو بڑا پاک و صاف مَت جتایا کرو، وہ خوب جانتا ہے کہ (اصل) پرہیزگار کون ہے

32. (They are) the ones who avoid major sins and shameful deeds, except minor mistakes (or the passing thoughts of sin). Surely, your Lord is liberal in forgiving. He knows you best since He originated your life from the earth and since you were embryos in the wombs of your mothers. So do not attribute purity to your souls. He knows best who is God-conscious.

٣٣- أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے (حق سے) منہ پھیر لیا

33. Have you seen the one who turned away (from Islam),

٣٤- وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ

اور اس نے (راہِ حق میں) تھوڑا سا (مال) دیا اور (پھر ہاتھ) روک لیا

34. and (initially) paid a little (for his salvation), and (then) withheld?

٣٥- أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ

کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے

35. Does he possess the knowledge of the Unseen so that he sees (the Hereafter)?

٣٦- أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ

کیا اُسے اُن (باتوں) کی خبر نہیں دی گئی جو موسٰی (علیہ السلام) کے صحیفوں میں (مذکور) تھیں

36. Has he not been informed of what is in the scriptures of Musa (Moses),

٣٧- وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ

اور ابراہیم (علیہ السلام) کے (صحیفوں میں تھیں) جنہوں نے (اللہ کے ہر امر کو) بتمام و کمال پورا کیا

37. and (in the scriptures of) Ibrahim (Abraham), who diligently fulfilled (Allah’s commandments)?

٣٨- أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ

کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے (کے گناہوں) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

38. (They state) that no bearer shall bear the burden of another.

٣٩- وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ

اور یہ کہ انسان کو (عدل میں) وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہوگی (رہا فضل اس پر کسی کا حق نہیں وہ محض اللہ کی عطاء و رضا ہے جس پر جتنا چاہے کر دے)

39. And that nothing belongs to human being (as his right) except what he strives for.

٤٠- وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ

اور یہ کہ اُس کی ہر کوشش عنقریب دکھا دی جائے گی (یعنی ظاہر کر دی جائے گی)

40. And he will soon be shown his endeavours.

٤١- ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ

پھر اُسے (اُس کی ہر کوشش کا) پورا پورا بدلہ دیا جائے گا

41. Then he will be rewarded for it with the fullest reward,

٤٢- وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ

اور یہ کہ (بالآخر سب کو) آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے

42. and that to your Lord is the ultimate return (of everything).

٤٣- وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ

اور یہ کہ وہی (خوشی دے کر) ہنساتا ہے اور (غم دے کر) رُلاتا ہے

43. Moreover, He is the One Who makes (people) laugh (out of joy) and makes (them) weep (out of grief),

٤٤- وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا

اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جِلاتا ہے

44. and that He is the One Who causes death and gives life,

٤٥- وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

اور یہ کہ اُسی نے نَر اور مادہ دو قِسموں کو پیدا کیا

45. and that He creates the two genders, male and female,

٤٦- مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ

نطفہ (ایک تولیدی قطرہ) سے جبکہ وہ (رَحمِ مادہ میں) ٹپکایا جاتا ہے

46. from a fertilised egg (i.e. a zygote*) when settled (into the mother’s womb).

٤٧- وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ

اور یہ کہ (مرنے کے بعد) دوبارہ زندہ کرنا (بھی) اسی پر ہے

47. And it is upon Him to bring out the second genesis.

٤٨- وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

اور یہ کہ وہی (بقدرِ ضرورت دے کر) غنی کر دیتا ہے اور وہی (ضرورت سے زائد دے کر) خزانے بھر دیتا ہے

48. And that He is the One Who enriches and grants possessions.

٤٩- وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ

اور یہ کہ وہی شِعرٰی (ستارے) کا رب ہے (جس کی دورِ جاہلیت میں پوجا کی جاتی تھی)

49. And that He is the One Who is the Lord of Sirius (i.e. a star worshipped by some ancient pagans).

٥٠- وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ

اور یہ کہ اسی نے پہلی (قومِ) عاد کو ہلاک کیا

50. And that He is the One Who destroyed the first (people of) ‘Ad,

٥١- وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ

اور (قومِ) ثمود کو (بھی)، پھر (ان میں سے کسی کو) باقی نہ چھوڑا

51. then (the people of) Thamud, sparing none (of them),

٥٢- وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ

اور اس سے پہلے قومِ نوح کو (بھی ہلاک کیا)، بیشک وہ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے

52. and the people of Nuh (Noah) before (all of them). Indeed, they were most unjust and rebellious.

٥٣- وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ

اور (قومِ لُوط کی) الٹی ہوئی بستیوں کو (اوپر اٹھا کر) اُسی نے نیچے دے پٹکا

53. And He smashed the towns (of Sodom and Gomorrah), turning (them) upside down.

٥٤- فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ

پس اُن کو ڈھانپ لیا جس نے ڈھانپ لیا (یعنی پھر اُن پر پتھروں کی بارش کر دی گئی)

54. So whatever fell on them covered them completely.

٥٥- فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ

سو (اے انسان!) تو اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں میں شک کرے گا

55. Then which of your Lord’s blessings will you dispute?

٥٦- هَـٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ

یہ (رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی) اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں

56. This (Esteemed Prophet (blessings and peace be upon him) is a Warner (in the tradition) of the earlier warners.

٥٧- أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

آنے والی (قیامت کی گھڑی) قریب آپہنچی

57. The imminent (Hour) has drawn near.

٥٨- لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّـهِ كَاشِفَةٌ

اللہ کے سوا اِسے کوئی ظاہر (اور قائم) کرنے والا نہیں ہے

58. None can disclose it besides Allah.

٥٩- أَفَمِنْ هَـٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ

پس کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو

59. Do you then wonder at this (revealed) discourse,

٦٠- وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ

اور تم ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو

60. and laugh (at it) and not weep (in fear),

٦١- وَأَنتُمْ سَامِدُونَ

اور تم (غفلت کے) کھیل میں پڑے ہو

61. and you remain heedless?

٦٢- فَاسْجُدُوا لِلَّـهِ وَاعْبُدُوا

سو اللہ کے لئے سجدہ کرو اور (اُس کی) عبادت کرو

62. Instead, prostrate to Allah and worship (Him).

Start Your Quranic Journey Today

Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
Scroll to Top