(سُوۡرَةُ المعارج)

Surah Al-Ma‘arij

Meccan

Surah

70

By Tilawat

79

By Reveal

2

Ruku

44

Ayats

29

Parah No

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful

١- سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے

1. A questioner asked about the punishment bound to occur,

٢- لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ

کافروں کے لئے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں

2. upon the disbelievers, which none can repel,

٣- مِّنَ اللَّـهِ ذِي الْمَعَارِجِ

مراد (وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے

3. from Allah, Lord of the Ascending Ways.

٤- تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

اس (کے عرش) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں، جس کا اندازہ (دنیوی حساب سے) پچاس ہزار برس کا ہے

4. The angels and the Spirit ascend to Him in a Day whose span is fifty thousand (earthly) years.

٥- فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

سو (اے حبیب!) آپ (کافروں کی باتوں پر) ہر شکوہ سے پاک صبر فرمائیں

5. So endure with graceful patience.

٦- إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا

بے شک وہ (تو) اس (دن) کو دور سمجھ رہے ہیں

6. Indeed, they think this (Day) to be distant,

٧- وَنَرَاهُ قَرِيبًا

اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں

7. but We see it as near.

٨- يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا

8. On that Day, the sky will be like molten copper,

٩- وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ

اور پہاڑ (دُھنکی ہوئی) رنگین اُون کی طرح ہو جائیں گے

9. and the mountains like (flakes of) coloured wool.

١٠- وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

اور کوئی دوست کسی دوست کا پرساں نہ ہوگا

10. And no close friend will ask about his friend,

١١- يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ

مراد (حالانکہ) وہ (ایک دوسرے کو) دکھائے جا رہے ہوں گے، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب (سے رہائی) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے

11. (although) they will be made to see each other. The guilty will wish to ransom himself from the punishment of that Day at the expense of his children,

١٢- وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ

اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی (دے ڈالے)

12. and his wife and his brother,

١٣- وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ

اور اپنا (تمام) خاندان جو اُسے پناہ دیتا تھا

13. and his close family who had sheltered him,

١٤- وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ

اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں، سب کے سب (اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے)، پھر یہ (فدیہ) اُسے (اللہ کے عذاب سے) بچا لے

14. and all those upon the earth, if it could save him (from the punishment).

١٥- كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

ایسا ہرگز نہ ہوگا، بے شک وہ شعلہ زن آگ ہے

15. But never! Indeed, it is a blazing Fire,

١٦- نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ

سر اور تمام اَعضائے بدن کی کھال اتار دینے والی ہے

16. that strips away the whole skin.

١٧- تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

وہ اُسے بلا رہی ہے جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری اور رُوگردانی کی

17. It invites whoever turns back and flees (from the truth),

١٨- وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ

اور (اس نے) مال جمع کیا پھر (اسے تقسیم سے) روکے رکھا

18. and accumulates wealth and holds it (from distribution).

١٩- إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا

بے شک انسان بے صبر اور لالچی پیدا ہوا ہے

19. Indeed, humankind has been created impatient and greedy.

٢٠- إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا

جب اسے مصیبت (یا مالی نقصان) پہنچے تو گھبرا جاتا ہے

20. He gets distressed when misfortune afflicts him,

٢١- وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا

اور جب اسے بھلائی (یا مالی فراخی) حاصل ہو تو بخل کرتا ہے

21. and he becomes miserly when good fortune comes his way,

٢٢- إِلَّا الْمُصَلِّينَ

مگر وہ نماز ادا کرنے والے

22. except for the performers of prayer,

٢٣- الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ

جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھنے والے ہیں

23. those who consistently observe their prayers,

٢٤- وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ

اور وہ (ایثار کیش) لوگ جن کے اَموال میں حصہ مقرر ہے

24. and those in whose wealth there is a known share,

٢٥- لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاج کا

25. for the beggar and the deprived,

٢٦- وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ

اور وہ لوگ جو روزِ جزا کی تصدیق کرتے ہیں

26. and those who firmly believe in the Day of Judgement,

٢٧- وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں

27. and those who are fearful of the punishment of their Lord.

٢٨- إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

بے شک ان کے رب کا عذاب ایسا نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے

28. Indeed, the punishment of their Lord is not something to feel safe from.

٢٩- وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

29. And those who guard (the chastity of) their private parts,

٣٠- إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

سوائے اپنی منکوحہ بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے، سو (اِس میں) اُن پر کوئی ملامت نہیں

30. except with their wives or their slave women, for they are not blameworthy (for them).

٣١- فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

سو جو ان کے علاوہ طلب کرے تو وہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں

31. But those who seek to go beyond this (limit) are the transgressors.

٣٢- وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی نگہداشت کرتے ہیں

32. And those who are faithful in keeping their trusts and covenants,

٣٣- وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ

اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں

33. and those who are firm upholders of their testimonies,

٣٤- وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

34. and those who are (consistently) watchful over their prayers,

٣٥- أُولَـٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ

یہی لوگ ہیں جو جنتوں میں معزّز و مکرّم ہوں گے

35. they shall be in Gardens, held in great honour.

٣٦- فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ

تو کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں

36. What is the matter with the disbelievers that they are hastening towards you,

٣٧- عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ

دائیں جانب سے (بھی) اور بائیں جانب سے (بھی) گروہ در گروہ

37. from the right and the left, in crowds (to mock you)?

٣٨- أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ

کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ (بغیر ایمان و عمل کے) نعمتوں والی جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟

38. Does every one of them hope to enter the Garden of Bliss (without possessing faith and performing good deeds)?

٣٩- كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ

ہرگز نہیں، بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ (بھی) جانتے ہیں

39. Never! Indeed, We have created them from (a substance) they already know.

٤٠- فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ

سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قَسم کھاتا ہوں کہ بے شک ہم پوری قدرت رکھتے ہیں

40. So I swear by the Lord of all horizons of sunrise and all horizons of sunset that We are Capable,

٤١- عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

اس پر کہ ہم بدل کر ان سے بہتر لوگ لے آئیں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں

41. of replacing them with others better than them. And We cannot be prevented (from doing so).

٤٢- فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے کہ وہ اپنی بے ہودہ باتوں اور کھیل تماشے میں پڑے رہیں یہاں تک کہ اپنے اس دن سے آملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

42. So leave them occupied with idle talk and to amuse (themselves) until they encounter their Day, which they have been promised (as Retribution),

٤٣- يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ

جس دن وہ قبروں سے دوڑتے ہوئے یوں نکلیں گے گویا وہ بتوں کے اَستھانوں کی طرف دوڑے جا رہے ہیں

43. the Day they come out of the graves, hastening, as if racing towards a goal.

٤٤- خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ

مراد (ان کا) حال یہ ہو گا کہ ان کی آنکھیں (شرم اور خوف سے) جھک رہی ہوں گی، ذِلت ان پر چھا رہی ہوگی، یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

43. the Day they come out of the graves, hastening, as if racing towards a goal.

Start Your Quranic Journey Today

Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
Scroll to Top