(سُوۡرَةُ ٱلنَّبَأ)
Surah An-Naba’
Meccan
Surah
78
By Tilawat
80
By Reveal
2
Ruku
40
Ayats
30
Parah No
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
یہ لوگ آپس میں کس (چیز) سے متعلق سوال کرتے ہیں
1. What are they asking one another about?
٢- عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
مراد (کیا) اس عظیم خبر سے متعلق (پوچھ گچھ کر رہے ہیں)
2. (Is it) about the Great News,
٣- الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس کے بارے میں وہ اختلاف کرتے ہیں
3. regarding which they disagree?
٤- كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
ہرگز (وہ خبر لائقِ انکار) نہیں! وہ عنقریب (اس حقیقت کو) جان جائیں گے
4. No, indeed! They will soon come to know.
٥- ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
مراد (ہم) پھر (کہتے ہیں: اختلاف و انکار) ہرگز (درست) نہیں! وہ عنقریب جان جائیں گے
5. Again, no, indeed! They will soon come to know.
٦- أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
کیا ہم نے زمین کو (زندگی کے) قیام اور کسب و عمل کی جگہ نہیں بنایا
6. Did We not make the earth a resting place,
٧- وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
اور (کیا) پہاڑوں کو (اس میں میخوں کی طرح نہیں) گاڑ دیا؟
7. and (fixed therein) the mountains like metal stakes,
٨- وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
اور (غور کرو) ہم نے تمہیں (فروغِ نسل کے لئے) جوڑا جوڑا پیدا فرمایا (ہے)
8. and create you in pairs,
٩- وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور ہم نے تمہاری نیند کو (جسمانی) راحت (کا سبب) بنایا (ہے)
9. and make your sleep a repose,
١٠- وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
اور ہم نے رات کو (اس کی تاریکی کے باعث) پردہ پوش بنایا (ہے)
10. and make the night a covering,
١١- وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
اور ہم نے دن کو (کسبِ) معاش (کا وقت) بنایا (ہے)
11. and make the day for livelihood,
١٢- وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور (اب خلائی کائنات میں بھی غور کرو) ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (طبقات) بنائے
12. and build the seven mighty heavens above you,
١٣- وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
اور ہم نے (سورج کو) روشنی اور حرارت کا (زبردست) منبع بنایا
13. and place (the sun as) a radiant lamp (i.e. a source of heat and light),
١٤- وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
اور ہم نے بھرے بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا
14. and send down pouring water from the rain clouds,
١٥- لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
تاکہ ہم اس (بارش) کے ذریعے (زمین سے) اناج اور سبزہ نکالیں
15. so that We may produce by it grains and vegetation,
١٦- وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
اور گھنے گھنے باغات (اگائیں)
16. and dense (and) luxuriant gardens?
١٧- إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
مراد (ہماری قدرت کی ان نشانیوں کو دیکھ کر جان لو کہ) بیشک فیصلہ کا دن (قیامت بھی) ایک مقررہ وقت ہے
17. Indeed, the Day of Judgement is an appointed moment.
١٨- يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم گروہ در گروہ (اللہ کے حضور) چلے آؤ گے
18. (That is) the Day when the Trumpet will be blown, and you all will come out in crowds,
١٩- وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
اور آسمان (کے طبقات) پھاڑ دیئے جائیں گے تو (پھٹنے کے باعث گویا) وہ دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے
19. and the heavens will be opened and become (like) gates,
٢٠- وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
مراد (وہ) سرکشوں کا ٹھکانا ہے
20. and the mountains (after being reduced to dust) will be blown away and become a mirage.
٢١- إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
بیشک دوزخ ایک گھات ہے
21. Indeed, Hell is (lying) in ambush,
٢٢- لِّلطَّاغِينَ مَآبًا
مراد (وہ) سرکشوں کا ٹھکانا ہے
22. a place of return for the rebellious,
٢٣- لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
وہ ختم نہ ہونے والی پے در پے مدتیں اسی میں پڑے رہیں گے
23. to reside there for endless ages.
٢٤- لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
نہ وہ اس میں (کسی قسم کی) ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
24. They will not taste therein any coolness nor drink,
٢٥- إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
سوائے کھولتے ہوئے گرم پانی اور (دوزخیوں کے زخموں سے) بہتی ہوئی پیپ کے
25. except boiling water and pus (oozing from the wounds of the inmates of Hell),
٢٦- جَزَاءً وِفَاقًا
مراد (یہی ان کی سرکشی کے) موافق بدلہ ہے
26. as a fitting recompense (for their rebellion).
٢٧- إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
اس لئے کہ وہ قطعًا حسابِ (آخرت) کا خوف نہیں رکھتے تھے
27. Indeed, they were not anticipating any Reckoning.
٢٨- وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
اور وہ ہماری آیتوں کو خوب جھٹلایا کرتے تھے
28. They denied Our signs with utter rejection.
٢٩- وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
اور ہم نے ہر (چھوٹی بڑی) چیز کو لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے
29. And We have everything recorded precisely in a Book.
٣٠- فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
مراد (اے منکرو!) اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو (تم دنیا میں کفر و سرکشی میں بڑھتے گئے) اب ہم تم پر عذاب ہی کو بڑھاتے جائیں گے
30. So taste! We shall increase you in nothing but punishment.
٣١- إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
بیشک پرہیزگاروں کے لئے کامیابی ہے
31. For the God-conscious, there will indeed be success,
٣٢- حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
مراد (ان کے لئے) باغات اور انگور (ہوں گے)
32. (in the form of) gardens and vineyards,
٣٣- وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
اور جواں سال ہم عمر دوشیزائیں (ہوں گی)
33. and full-bosomed maidens of matching age,
٣٤- وَكَأْسًا دِهَاقًا
اور (شرابِ طہور کے) چھلکتے ہوئے جام (ہوں گے)
34. and overflowing cups (of pure wine).
٣٥- لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
وہاں یہ (لوگ) نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ (ایک دوسرے کو) جھٹلانا (ہوگا)
35. They will not hear therein any vain talk nor lying,
٣٦- جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
یہ آپ کے رب کی طرف سے صلہ ہے جو (اعمال کے حساب سے) کافی (بڑی) عطا ہے
36. as a reward from your Lord, a generously befitting bestowal (in proportion to your works),
٣٧- رَّبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
مراد (وہ) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (سب) کا پروردگار ہے، بڑی ہی رحمت والا ہے (مگر روزِ قیامت اس کے رعب و جلال کا عالم یہ ہوگا کہ) اس سے بات کرنے کا (مخلوقات میں سے) کسی کو (بھی) یارا نہ ہوگا
37. (from) the Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Most-Compassionate (Lord), whom they will not be able to address,
٣٨- يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن جبرائیل (روح الامین) اور (تمام) فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی لب کشائی نہ کر سکے گا، سوائے اس شخص کے جسے خدائے رحمان نے اِذنِ (شفاعت) دے رکھا تھا اور اس نے (زندگی میں تعلیماتِ اسلام کے مطابق) بات بھی درست کہی تھی
38. on the Day when the Holy Spirit and the angels stand in rows. They will not speak except whom the Most-Compassionate (Lord) permits and who says what is right.
٣٩- ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
یہ روزِ حق ہے، پس جو شخص چاہے اپنے رب کے حضور (رحمت و قربت کا) ٹھکانا بنا لے
39. That is the True Day. So whosoever wishes, let him take the path leading back to his Lord.
٤٠- إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا
بلا شبہ ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے، اس دن ہر آدمی ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہیں دیکھ لے گا، اور (ہر) کافر کہے گا: اے کاش! میں مٹی ہوتا (اور اس عذاب سے بچ جاتا)
40. We have indeed warned you of an imminent punishment on the Day when (every) person will see what his hands have sent forth, and the disbeliever will say: ‘Oh, I wish if only I had been dust!’

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
