(سُوۡرَةُ الفَاتِحَة)
Surah Al-‘Alaq
Meccan
Surah
96
By Tilawat
1
By Reveal
1
Ruku
19
Ayats
30
Parah No
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
مراد (اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا
1. Read in the Name of your Lord, Who created (everything).
٢- خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا
2. He created human being from a leech-like mass (clinging to the endometrium of the uterus).
٣- اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہے
3. Read, and your Lord is the Most-Generous,
٤- الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایا
4. Who taught (to write) by the pen,
٥- عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھے
5. Who taught human being what he did not know.
٦- كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ
مراد (مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہے
6. No, indeed, human being becomes rebellious,
٧- أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہے
7. when he thinks he is self-sufficient.
٨- إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے
8. Indeed, to your Lord is the return.
٩- أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
9. Have you noticed the one who prevents,
١٠- عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
مراد (اللہ کے) بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ (یا:- (اللہ کے محبوب و برگزیدہ) بندے (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب وہ نماز پڑھتے ہیں)
10. an (esteemed) servant (of Ours) when he prays?
١١- أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
بھلا دیکھئے تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا
11. Tell me, if he (i.e. the one who prevents) had been on the right path,
١٢- أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
یا وہ (لوگوں کو) پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو کیا خوب ہوتا)
12. and encouraged (people) to be God-conscious (would it not have been better for him)?
١٣- أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
اب بتائیے! اگر اس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا ہے اور (آپ سے) منہ پھیر لیا ہے (تو اس کا کیا حشر ہوگا)
13. Tell me (now), if he has rejected (the truth) and turned away (from it, would that not be worse for him)?
١٤- أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَىٰ
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ (اس کے سارے کردار کو) دیکھ رہا ہے
14. Does he not know that Allah sees (his conduct)?
١٥- كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
خبر دار! اگر وہ (گستاخئ رسالت اور دینِ حق کی عداوت سے) باز نہ آیا تو ہم ضرور (اسے) پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے
15. No, indeed! If he does not stop, We shall grab him by the lock of hair over his forehead,
١٦- نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
وہ پیشانی جو جھوٹی (اور) خطا کار ہے
16. a lying, sinful forehead.
١٧- فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
پس وہ اپنے ہم نشینوں کو (مدد کے لئے) بلا لے
17. Then let him call his comrades (for help).
١٨- سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
ہم بھی عنقریب (اپنے) سپاہیوں (یعنی دوزخ کے عذاب پر مقرر فرشتوں) کو بلا لیں گے
18. We will call the guards of Hell.
١٩- كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب
ہرگز نہیں! آپ اس کے کئے کی پرواہ نہ کیجئے، اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ سر بسجود رہئے اور (ہم سے مزید) قریب ہوتے جائیے
19. No, indeed! Do not care about his doings and continue prostrating and drawing near (to Allah).

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
