(سُوۡرَةُ القلم)

Surah Al-Qalam

Meccan

Surah

68

By Tilawat

2

By Reveal

2

Ruku

52

Ayats

29

Parah No

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful

١- ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ

نون (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، قلم کی قَسم اور اُس (مضمون) کی قَسم جو (فرشتے) لکھتے ہیں

1. Nun. By the pen, and whatever they (the angels) write down!

٢- مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ

مراد (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے رب کے فضل سے (ہرگز) دیوانے نہیں ہیں

2. (O Prophet!) By the Grace of your Lord, you are not insane.

٣- وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ

اور بے شک آپ کے لئے ایسا اَجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا

3. And most surely, you shall have an unceasing reward.

٤- وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ

اور بے شک آپ عظیم الشان خلق پر قائم ہیں (یعنی آدابِ قرآنی سے مزّین اور اَخلاقِ اِلٰہیہ سے متّصف ہیں)

3. And most surely, you shall have an unceasing reward.

٥- فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ

پس عنقریب آپ (بھی) دیکھ لیں گے اور وہ (بھی) دیکھ لیں گے

5. You will see, and they will see,

٦- بِأَييِّكُمُ الْمَفْتُونُ

کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے

6. which one of you is afflicted (with madness).

٧- إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

بے شک آپ کا رب اس شخص کو (بھی) خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے، اور وہ ان کو (بھی) خوب جانتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں

7. Indeed, your Lord knows best who strays from His way, and He knows best who are rightly guided.

٨- فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ

سو آپ جھٹلانے والوں کی بات نہ مانیں

8. So do not yield to the deniers.

٩- وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

وہ تو چاہتے ہیں کہ (دین کے معاملے میں) آپ (بے جا) نرمی اِختیار کر لیں تو وہ بھی نرم پڑ جائیں گے

9. They wish you to compromise (with them) so they can compromise (with you).

١٠- وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

اور آپ کسی ایسے شخص کی بات نہ مانیں جو بہت قَسمیں کھانے والا اِنتہائی ذلیل ہے

10. So do not listen to any disgraceful swearer,

١١- هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ

مراد (جو) طعنہ زَن، عیب جُو (ہے اور) لوگوں میں فساد انگیزی کے لئے چغل خوری کرتا پھرتا ہے

11. (or to any) defamer (and slanderer), scandalmonger, mischief spreader (and backbiter),

١٢- مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

مراد (جو) بھلائی کے کام سے بہت روکنے والا بخیل، حد سے بڑھنے والا سرکش (اور) سخت گنہگار ہے

12. (or) forbidder of the good, sinful transgressor,

١٣- عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ

مراد (جو) بد مزاج درُشت خو ہے، مزید برآں بد اَصل (بھی) ہے

13. (or) ignoble, and on top of that, baseborn (i.e. an illegitimate child),

١٤- أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ

اِس لئے (اس کی بات کو اہمیت نہ دیں) کہ وہ مال دار اور صاحبِ اَولاد ہے

14. simply because he has wealth and children.

١٥- إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

جب اس پر ہماری آیتیں تلاوت کی جائیں (تو) کہتا ہے: یہ (تو) پہلے لوگوں کے اَفسانے ہیں

15. When Our Verses are recited to him, he says: ‘(These are) the fictitious stories of the ancients.’

١٦- سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ

اب ہم اس کی سونڈ جیسی ناک پر داغ لگا دیں گے

16. Soon, We shall brand him on (his) trunk-like nose.

١٧- إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ

بے شک ہم ان (اہلِ مکہ) کی (اُسی طرح) آزمائش کریں گے جس طرح ہم نے (یمن کے) ان باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ ہم صبح سویرے یقیناً اس کے پھل توڑ لیں گے

17. Indeed, We have tested them (i.e. the inhabitants of Mecca) as We tested the owners of a (particular) garden (in Yemen) when they swore they would harvest (all) its fruit in the early morning.

١٨- وَلَا يَسْتَثْنُونَ

اور انہوں نے (اِن شاء اللہ کہہ کر یا غریبوں کے حصہ کا) اِستثناء نہ کیا

18. They did not make any exception (for Allah’s will or by setting aside a portion for the poor).

١٩- فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ

پس آپ کے رب کی جانب سے ایک پھرنے والا (عذاب رات ہی رات میں) اس (باغ) پر پھر گیا اور وہ سوتے ہی رہے

19. Then, your Lord’s visitation (of a disaster) struck that (garden) while they were asleep.

٢٠- فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ

سو وہ (لہلہاتا پھلوں سے لدا ہوا باغ) صبح کو کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہوگیا

20. So, that (garden) became like a harvested field.

٢١- فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ

پھر صبح ہوتے ہی وہ ایک دوسرے کو پکارنے لگے

21. At dawn, they called out to one another:

٢٢- أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ

کہ اپنی کھیتی پر سویرے سویرے چلے چلو اگر تم پھل توڑنا چاہتے ہو

22. ‘Leave early to your field if you want to pick the fruits.’

٢٣- فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ

سو وہ لوگ چل پڑے اور وہ آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

23. So they set off whispering to one another:

٢٤- أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ

کہ آج اس باغ میں تمہارے پاس ہرگز کوئی محتاج نہ آنے پائے

24. ‘Do not let any poor person enter your garden today.’

٢٥- وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ

اور وہ صبح سویرے (پھل کاٹنے اور غریبوں کو اُن کے حصہ سے محروم کرنے کے) منصوبے پر قادِر بنتے ہوئے چل پڑے

25. So they proceeded early in the morning, (considering themselves) competent to execute their plan.

٢٦- فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ

پھر جب انہوں نے اس (ویران باغ) کو دیکھا تو کہنے لگے: ہم یقیناً راستہ بھول گئے ہیں (یہ ہمارا باغ نہیں ہے)

26. When they saw it (ruined), they said: ‘We must have lost our way.

٢٧- بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

مراد (جب غور سے دیکھا تو پکار اٹھے: نہیں نہیں،) بلکہ ہم تو محروم ہو گئے ہیں

27. No! We have indeed been deprived (of our livelihood).’

٢٨- قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

ان کے ایک عدل پسند زِیرک شخص نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم (اللہ کا) ذِکر و تسبیح کیوں نہیں کرتے

28. The most sensible of them said: ‘Did I not tell you: ‘Why do you not glorify (Allah)?’’

٢٩- قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

مراد (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک ہے، بے شک ہم ہی ظالم تھے

29. (Then) they said: ‘Glory be to our Lord! We have surely been wrongdoers!’

٣٠- فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ

سو وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر باہم ملامت کرنے لگے

30. Then they turned to one another, blaming each other.

٣١- قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ

کہنے لگے: ہائے ہماری شامت! بے شک ہم ہی سرکش و باغی تھے

31. They said: ‘Woe to us! Indeed, we have been rebellious.

٣٢- عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ

امید ہے ہمارا رب ہمیں اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دے گا، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں

32. Perhaps our Lord will give us a better one in its place. We are indeed turning to our Lord with hope.’

٣٣- كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

عذاب اسی طرح ہوتا ہے، اور واقعی آخرت کا عذاب (اِس سے) کہیں بڑھ کر ہے، کاش! وہ لوگ جانتے ہوتے

33. Such is the punishment (of this world). But the punishment of the Hereafter is far greater if only they knew.

٣٤- إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ

بے شک پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والے باغات ہیں

34. Indeed, for the God-conscious, the Gardens of Bliss will be with their Lord.

٣٥- أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ

کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح (محروم) کر دیں گے

35. Shall We then treat the submitters like the guilty?

٣٦- مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیا فیصلہ کرتے ہو

36. What is the matter with you? How do you judge?

٣٧- أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم (یہ) پڑھتے ہو

37. Do you have a scripture in which you read:

٣٨- إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ

کہ تمہارے لئے اس میں وہ کچھ ہے جو تم پسند کرتے ہو

38. that you shall have in it (i.e. the next world) whatever you choose?

٣٩- أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ

یا تمہارے لئے ہمارے ذِمّہ کچھ (ایسے) پختہ عہد و پیمان ہیں جو روزِ قیامت تک باقی رہیں (جن کے ذریعے ہم پابند ہوں) کہ تمہارے لئے وہی کچھ ہوگا جس کا تم (اپنے حق میں) فیصلہ کرو گے

39. Or do you have any pledges binding on Us until the Day of Resurrection that you shall have whatever you decide (for yourselves)?

٤٠- سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ

ان سے پوچھئے کہ ان میں سے کون اس (قسم کی بے ہودہ بات) کا ذِمّہ دار ہے

40. Ask them (O Prophet), which of them shall guarantee that (baseless assertion)!

٤١- أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

یا ان کے کچھ اور شریک (بھی) ہیں؟ تو انہیں چاہئے کہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں

41. Or do they have any partners (supporting this assertion)? Then, let them produce their partners if they are truthful.

٤٢- يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ

جس دن ساق (یعنی اَحوالِ قیامت کی ہولناک شدت) سے پردہ اٹھایا جائے گا اور وہ (نافرمان) لوگ سجدہ کے لئے بلائے جائیں گے تو وہ (سجدہ) نہ کر سکیں گے

42. The Day when the Catastrophic Occurrence (of the Last Hour) is disclosed, they (i.e. the guilty) will be summoned to prostrate, but they will not be able to do so.

٤٣- خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ

ان کی آنکھیں (ہیبت اور ندامت کے باعث) جھکی ہوئی ہوں گی (اور) ان پر ذِلت چھا رہی ہوگی، حالانکہ وہ (دنیا میں بھی) سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے جبکہ وہ تندرست تھے (مگر پھر بھی سجدہ کے اِنکاری تھے)

43. Their eyes will be cast down (with shame and terror), and disgrace will cover them (completely). Indeed, they were (always) summoned to prostrate (in the world) while they were healthy (but they chose not to).

٤٤- فَذَرْنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ

پس (اے حبیبِ مکرم!) آپ مجھے اور اس شخص کو جو اس کلام کو جھٹلاتا ہے (اِنتقام کے لئے) چھوڑ دیں، اب ہم انہیں آہستہ آہستہ (تباہی کی طرف) اس طرح لے جائیں گے کہ انہیں معلوم تک نہ ہوگا

44. So leave Me with those who reject this (Divine) discourse. We shall gradually lead them (to destruction) whence they cannot comprehend.

٤٥- وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

اور میں اُنہیں مہلت دے رہا ہوں، بے شک میری تدبیر بہت مضبوط ہے

45. And I will grant them respite (for some time). Indeed, My scheme is firm.

٤٦- أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

کیا آپ ان سے (تبلیغِ رسالت پر) کوئی معاوضہ مانگ رہے ہیں کہ وہ تاوان (کے بوجھ) سے دبے جا رہے ہیں

46. Do you ask them for a reward (for conveying the message) so they feel burdened with debt?

٤٧- أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

کیا ان کے پاس علمِ غیب ہے کہ وہ (اس کی بنیاد پر اپنے فیصلے) لکھتے ہیں

47. Do they possess (the knowledge of) the Unseen, so they write it down (for their judgements)?

٤٨- فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ

پس آپ اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر فرمائیے اور مچھلی والے (پیغمبر یونس علیہ السلام) کی طرح (دل گرفتہ) نہ ہوں، جب انہوں نے (اللہ کو) پکارا اس حال میں کہ وہ (اپنی قوم پر) غم و غصہ سے بھرے ہوئے تھے

48. So submit patiently to the judgement of your Lord, and do not be like the Man of the Whale (Jonah), who called out (to his Lord) while he was in distress.

٤٩- لَّوْلَا أَن تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ

اگر ان کے رب کی رحمت و نعمت ان کی دستگیری نہ کرتی تو وہ ضرور چٹیل میدان میں پھینک دئیے جاتے اور وہ ملامت زدہ ہوتے (مگر اللہ نے انہیں ا س سے محفوظ رکھا)

49. Had not the blessing reached him from his Lord, he would surely have been thrown upon the open shore and be (left) blameworthy.

٥٠- فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

پھر ان کے رب نے انہیں برگزیدہ بنا لیا اور انہیں (اپنے قربِ خاص سے نواز کر) کامل نیکو کاروں میں (شامل) فرما دیا

50. Then his Lord chose him and made him among the righteous.

٥١- وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ

اور بے شک کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ آپ کو اپنی (حاسدانہ بد) نظروں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے

51. Indeed, the disbelievers almost strike you down with their looks when they hear the Reminder (you recite), and they say: ‘He must be insane.’

٥٢- وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

اور وہ (قرآن) تو سارے جہانوں کے لئے نصیحت ہے

52. But it is just a Reminder for all nations (of the world).

Start Your Quranic Journey Today

Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
Scroll to Top